سنن نسائي
                            كتاب الزكاة          — کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل          
        
                            
            بَابُ : صَدَقَةِ الْمَرْأَةِ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا            — باب: عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ کرنے کا بیان۔          
              حدیث نمبر: 2540
      أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يُحَدِّثُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا تَصَدَّقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا كَانَ لَهَا أَجْرٌ ، وَلِلزَّوْجِ مِثْلُ ذَلِكَ ، وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ ، وَلَا يَنْقُصُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ أَجْرِ صَاحِبِهِ شَيْئًا ، لِلزَّوْجِ بِمَا كَسَبَ وَلَهَا بِمَا أَنْفَقَتْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب عورت اپنے شوہر کے مال سے صدقہ دے تو اسے ثواب ملے گا ، اور اس کے شوہر کو بھی ۔ اور خازن کو بھی اتنا ہی ثواب ملے گا ، اور ان میں سے کوئی دوسرے کا ثواب کم نہ کرے گا ، شوہر کو اس کے کمانے کی وجہ سے ثواب ملے گا ، اور بیوی کو اس کے خرچ کرنے کی وجہ سے “ ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الزكاة / حدیث: 2540
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج «سنن الترمذی/الزکاة 34 (671)، (تحفة الأشراف: 16154)، مسند احمد (6/99) وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الزکاة17، 25، 26 (1425، 1437، 1439-1441)، والبیوع12 (2065)، صحیح مسلم/الزکاة25 (1024)، سنن ابن ماجہ/التجارات65 (2294) (صحیح)»
