کتب حدیث ›
سنن نسائي › ابواب
› باب: حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو روزہ نہ رکھنے کی چھوٹ کا بیان۔
حدیث نمبر: 2317
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ وُهَيْبِ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَوَادَةَ الْقُشَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٌ مِنْهُمْ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ يَتَغَدَّى ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ " ، فَقَالَ إِنِّي صَائِمٌ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ لِلْمُسَافِرِ الصَّوْمَ ، وَشَطْرَ الصَّلَاةِ ، وَعَنِ الْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک ( قشیری ) رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` وہ مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، آپ اس وقت دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” آؤ کھانا کھاؤ “ ۔ انہوں نے عرض کیا : میں روزہ دار ہوں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” اللہ عزوجل نے مسافر کو روزہ کی ، اور آدھی نماز کی چھوٹ دے دی ہے ، نیز حاملہ اور مرضعہ کو بھی روزہ نہ رکھنے کی چھوٹ دی گئی ہے “ ۔