کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ کی حدیث میں عروہ پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 2305
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَمْرٌو ، وَذَكَرَ آخَرَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَجِدُ فِيَّ قُوَّةً عَلَى الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ ؟ قَالَ : " هِيَ رُخْصَةٌ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، فَمَنْ أَخَذَ بِهَا فَحَسَنٌ ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : میں اپنے اندر سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت پاتا ہوں ، تو کیا ( اگر میں روزہ رکھوں تو ) مجھ پر گناہ ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ اللہ عزوجل کی جانب سے رخصت ہے ، تو جس نے اس رخصت کو اختیار کیا تو یہ اچھا ہے ، اور جو روزہ رکھنا چاہے تو اس پر کوئی حرج نہیں “ ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الصيام / حدیث: 2305
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم: 2296 (صحیح)»