کتب حدیث ›
سنن نسائي › ابواب
› باب: سحری میں تاخیر سے متعلق عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث میں سلیمان بن مہران اعمش پر راویوں اور ان کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 2160
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ : " فِينَا رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ السُّحُورَ ، وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ السُّحُورَ ، قَالَتْ : أَيُّهُمَا الَّذِي يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ السُّحُورَ ؟ قُلْتُ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَتْ : هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوعطیہ وادعی ہمدانی کہتے ہیں کہ` میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا : ہم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو آدمی ہیں ان دونوں میں سے ایک افطار میں جلدی کرتا ہے ، اور سحری میں تاخیر ، اور دوسرا افطار میں تاخیر کرتا ہے ، اور سحری میں جلدی ، انہوں نے پوچھا : ان دونوں میں کون ہے جو افطار میں جلدی کرتا ہے ، اور سحری میں تاخیر ؟ میں نے کہا : وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں ، اس پر انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کرتے تھے ۔
حدیث نمبر: 2161
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ : " فِينَا رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ السُّحُورَ ، وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْفِطْرَ وَيُعَجِّلُ السُّحُورَ ، قَالَتْ : أَيُّهُمَا الَّذِي يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ السُّحُورَ ، قُلْتُ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَتْ : هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوعطیہ وادعی ہمدانی کہتے ہیں کہ` میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا : ہم میں دو آدمی ہیں ان میں سے ایک افطار جلدی اور سحری تاخیر سے کرتے ہیں ، اور دوسرے افطار تاخیر سے کرتے ہیں اور سحری جلدی ، انہوں نے پوچھا : کون ہیں جو افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کرتے ہیں ؟ میں نے کہا : وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے ۔
حدیث نمبر: 2162
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَ لَهَا مَسْرُوقٌ : " رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِلَاهُمَا لَا يَأْلُو عَنِ الْخَيْرِ ، أَحَدُهُمَا يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ وَالْفِطْرَ ، وَالْآخَرُ يُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْفِطْرَ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : أَيُّهُمَا الَّذِي يُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْفِطْرَ ، قَالَ مَسْرُوقٌ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : هَكَذَا كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوعطیہ وادعی ہمدانی کہتے ہیں :` میں اور مسروق دونوں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے ، مسروق نے ان سے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو شخص ہیں ، یہ دونوں نیک کام میں کوتاہی نہیں کرتے ، ( لیکن ) ان میں سے ایک نماز اور افطار دونوں میں تاخیر کرتے ہیں ، اور دوسرے نماز اور افطار دونوں میں جلدی کرتے ہیں ، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا : کون ہیں جو نماز اور افطار دونوں میں جلدی کرتے ہیں ؟ مسروق نے کہا : وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں ، تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے ہیں ۔
حدیث نمبر: 2163
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقُلْنَا لَهَا " يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ! رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ ، وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ ، فَقَالَتْ : أَيُّهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ ؟ قُلْنَا : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَتْ : هَكَذَا كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالْآخَرُ أَبُو مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوعطیہ وادعی ہمدانی کہتے ہیں :` میں اور مسروق دونوں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے ، ہم نے ان سے کہا : ام المؤمنین ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو آدمی ہیں ، ان میں سے ایک افطار میں جلدی کرتے ہیں اور نماز میں بھی جلدی کرتے ہیں ، اور دوسرے افطار میں تاخیر کرتے ہیں اور نماز میں بھی تاخیر کرتے ہیں ، انہوں نے پوچھا : کون ہیں جو افطار میں جلدی کرتے اور نماز میں بھی جلدی کرتے ہیں ؟ ہم نے کہا : وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں ، انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے ۔ ( دوسرے شخص ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تھے ۔ )