حدیث نمبر: 2055
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ عَمْرٍو حَدَّثَهُ , عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ رَجُلًا , قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا بَالُ الْمُؤْمِنِينَ يُفْتَنُونَ فِي قُبُورِهِمْ إِلَّا الشَّهِيدَ ، قَالَ : " كَفَى بِبَارِقَةِ السُّيُوفِ عَلَى رَأْسِهِ فِتْنَة " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ایک صحابی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا بات ہے ؟ سبھی اہل ایمان اپنی قبروں میں آزمائے جاتے ہیں ، سوائے شہید کے ؟ آپ نے فرمایا : ” اس کے سروں پر چمکتی تلوار کی آزمائش کافی ہے “ ۔
حدیث نمبر: 2056
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ , قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ : " الطَّاعُونُ ، وَالْمَبْطُونُ ، وَالْغَرِيقُ ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ " , قَالَ : وَحَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ مِرَارًا ، وَرَفَعَهُ مَرَّةً إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´صفوان بن امیہ رضی الله عنہ کہتے ہیں` طاعون سے مرنے والا ، پیٹ کے مرض میں مرنے والا ، ڈوب کر مرنے والا ، اور زچگی کی وجہ سے مرنے والی عورت شہید ہے ۔ وہ ( تیمی ) کہتے ہیں : ہم سے ابوعثمان نے بارہا بیان کیا ، ایک مرتبہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے مرفوع بیان کیا ۔