حدیث نمبر: 2054
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي جَامِعُ بْنُ شَدَّادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَسَارٍ ، قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا وَسُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ ، وخَالِدُ بْنُ عُرْفُطَةَ ، فَذَكَرُوا : أَنَّ رَجُلا تُوُفِّيَ مَاتَ بِبَطْنِهِ ، فَإِذَا هُمَا يَشْتَهِيَانِ أَنْ يَكُونَا شُهَدَاءَ جِنَازَتِهِ ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلآخَرِ : أَلَمْ يَقُلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يَقْتُلْهُ بَطْنُهُ فَلَنْ يُعَذَّبَ فِي قَبْرِهِ " , فَقَالَ الْآخَرُ : بَلَى .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن یسار کہتے ہیں کہ` میں بیٹھا ہوا تھا اور ( وہیں ) سلیمان بن صرد اور خالد بن عرفطہٰ رضی اللہ عنہما ( بھی ) موجود تھے تو لوگوں نے ذکر کیا کہ ایک آدمی اپنے پیٹ کے عارضہ میں وفات پا گیا ہے ، تو ان دونوں نے تمنا کی کہ وہ اس کے جنازے میں شریک ہوں ، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کہا ہے کہ ” جو پیٹ کے عارضہ میں مرے اسے قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا “ ، تو دوسرے نے کہا : کیوں نہیں ، آپ نے ایسا فرمایا ہے ۔