حدیث نمبر: 1575
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ ، قال : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قال : سَأَلْتُ جَابِرًا أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ؟ قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ قَعْدَةً ثُمَّ يَقُومُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سماک کہتے ہیں کہ` میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے ؟ تو انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے ، پھر آپ کچھ دیر بیٹھتے تھے پھر کھڑے ہو جاتے تھے ۔