کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: عید کے دن خطبہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1564
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، قال : حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، قال : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال : أَخْبَرَنِي زُبَيْدٌ ، قال : سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ , يَقُولُ : حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ عِنْدَ سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ , قَالَ : خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ , فَقَالَ : " إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ بِهِ فِي يَوْمِنَا هَذَا , أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَذْبَحَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا , وَمَنْ ذَبَحَ قَبْلَ ذَلِكَ فَإِنَّمَا هُوَ لَحْمٌ يُقَدِّمُهُ لِأَهْلِهِ " , فَذَبَحَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ دِينَارٍ , فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , عِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ , قَالَ : " اذْبَحْهَا وَلَنْ تُوفِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´شعبی ( عامر بن شراحیل ) کہتے ہیں کہ` ہم سے براء بن عازب رضی اللہ عنہم نے مسجد کے ستونوں میں سے ایک ستون کے پاس بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن خطبہ دیا ، تو آپ نے فرمایا : ” اپنے اس دن میں سب سے پہلا کام یہ ہے کہ ہم نماز پڑھیں ، پھر قربانی کریں ، تو جس نے ایسا کیا تو اس نے ہماری سنت کو پا لیا ، اور جس نے اس سے پہلے ذبح کر لیا تو وہ محض گوشت ہے جسے وہ اپنے گھر والوں کو پہلے پیش کر رہا ہے “ ، ابوبردہ ابن نیار ( نماز سے پہلے ہی ) ذبح کر چکے تھے ، تو انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے پاس ایک سال کا ایک دنبہ ہے ، جو دانت والے دنبہ سے بہتر ہے ، تو آپ نے فرمایا : ” اسے ہی ذبح کر لو ، لیکن تمہارے بعد اور کسی کے لیے یہ کافی نہیں ہو گا “ ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب صلاة العيدين / حدیث: 1564
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث «صحیح البخاری/العیدین 3 (951) مختصراً، 5 (955) مطولاً، 8 (957)، 10 (968)، 17 (976)، 23 (983) مطولاً، الأضاحي 1 (5556)، 8 (5557)، 11 (5560)، 12 (5563)، الأیمان والنذور 15 (6673)، صحیح مسلم/الأضاحي 1 (1961)، سنن ابی داود/الضحایا 5 (2800، 2801) مطولاً، سنن الترمذی/الأضاحي 12 (1508) مطولاً، (تحفة الأشراف: 1769) ، مسند احمد 4/28، 287، 297، 302، 303، سنن الدارمی/الأضاحي 7 (2005)، ویأتی عند المؤلف بأرقام: 1571، 1582، 4399، 4400 (صحیح)»