کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: نماز جمعہ کے لیے پیدل جانے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1385
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْأَشْعَثِ حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَوْسَ بْنَ أَوْسٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَغَسَلَ وَغَدَا وَابْتَكَرَ وَمَشَى وَلَمْ يَرْكَبْ , وَدَنَا مِنَ الْإِمَامِ وَأَنْصَتَ وَلَمْ يَلْغُ , كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے ، اپنی بیوی کو غسل کرائے ، صبح سویرے ہی جمعہ کے لیے نکلے ، شروع خطبہ ہی سے موجود رہے ، پیدل چل کر مسجد جائے ، سواری نہ کرے ، امام سے قریب بیٹھے ، اور خاموش رہے کوئی لغو کام نہ کرے ، تو اس کے ہر قدم پر ایک سال کے عمل کا ثواب ملے گا “ ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الجمعة / حدیث: 1385
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم : 1382 (صحیح)»