سنن نسائي : «باب: سجدہ کی ایک اور دعا۔»
کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: سجدہ کی ایک اور دعا۔
سنن نسائي
كتاب التطبيق — کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ — باب: سجدہ کی ایک اور دعا۔
حدیث نمبر: 1133
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قال : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ ، قال : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ حُمَيْدٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ : قُمْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَدَأَ فَاسْتَاكَ وَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى فَبَدَأَ فَاسْتَفْتَحَ مِنَ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ وَسَأَلَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ يَتَعَوَّذُ ، ثُمَّ رَكَعَ فَمَكَثَ رَاكِعًا بِقَدْرِ قِيَامِهِ يَقُولُ : فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ، ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ رُكُوعِهِ يَقُولُ : " فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ، ثُمَّ قَرَأَ آلَ عِمْرَانَ ثُمَّ سُورَةً ثُمَّ سُورَةً فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اٹھا ، پہلے آپ نے مسواک کی ، پھر وضو کیا ، پھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھنے لگے ، تو آپ نے سورۃ البقرہ شروع کی ، آپ جب بھی کسی رحمت کی آیت سے گزرتے تو ٹھہرتے اور اللہ تعالیٰ سے اس پر رحمت کا سوال کرتے ، اور جب بھی عذاب کی کسی آیت سے گزرتے تو ٹھہرتے ، اور اس کے عذاب سے اس کی پناہ مانگتے ، پھر آپ نے رکوع کیا ، تو رکوع میں اپنے قیام کے بقدر ٹھہرے رہے ، آپ اپنے رکوع میں کہہ رہے تھے : «سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمة» پھر آپ نے اپنے رکوع کے بقدر سجدہ کیا ، اور اپنے سجدے میں آپ کہہ رہے تھے : «سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمة» ، پھر آپ نے دوسری رکعت میں سورۃ آل عمران پڑھی ، پھر ایک اور سورۃ پڑھی ، پھر ایک اور سورۃ پڑھی ، آپ نے اسی طرح کیا ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب التطبيق / حدیث: 1133
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج «انظر حدیث رقم: 1050 (صحیح)»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل