سنن نسائي : «باب: سجدہ میں دونوں ہاتھ رکھنے کی جگہ کا بیان۔»
کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: سجدہ میں دونوں ہاتھ رکھنے کی جگہ کا بیان۔
سنن نسائي
كتاب التطبيق — کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
بَابُ : مَكَانِ الْيَدَيْنِ مِنَ السُّجُودِ — باب: سجدہ میں دونوں ہاتھ رکھنے کی جگہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1103
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ نَاصِحٍ ، قال : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، قال : سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ يَذْكُرُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قال : " قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَقُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ إِبْهَامَيْهِ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ : سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ فَكَانَتْ يَدَاهُ مِنْ أُذُنَيْهِ عَلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي اسْتَقْبَلَ بِهِمَا الصَّلَاةَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں مدینہ آیا تو میں نے ( اپنے جی میں ) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ضرور دیکھوں گا ( کہ آپ کیسے نماز پڑھتے ہیں تو میں نے دیکھا ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کہا ، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کے دونوں انگوٹھوں کو آپ کی دونوں کانوں کے قریب دیکھا ، اور جب آپ نے رکوع کرنے کا ارادہ کیا تو ” اللہ اکبر “ کہا ، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ، پھر آپ نے رکوع سے اپنا سر اٹھایا ، اور «سمع اللہ لمن حمده» کہا ، پھر آپ نے ” اللہ اکبر “ کہا ، اور سجدہ کیا ، آپ کے دونوں ہاتھ آپ کی دونوں کانوں کی اس جگہ تک اٹھے جہاں تک آپ نے شروع نماز میں انہیں اٹھایا تھا ( یعنی انہیں دونوں کانوں کے بالمقابل اٹھایا ) ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب التطبيق / حدیث: 1103
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج «انظر حدیث رقم: 890، (تحفة الأشراف: 11781) (صحیح)»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل