سنن نسائي : «باب: رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان۔»
کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي
كتاب التطبيق — کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
بَابُ : الْقُنُوتِ بَعْدَ الرُّكُوعِ — باب: رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1071
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قال : " قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ يَدْعُو عَلَى رِعْلٍ ، وَذَكْوَانَ ، وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے تک رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی ، آپ اس میں رعل ، ذکوان اور عصیہ نامی قبائل ۱؎ پر جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تھی ، بد دعا کرتے رہے ۔
وضاحت:
۱؎: رعل، ذکوان اور عصیّہ تینوں قبائل کے نام ہیں، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قراء کو دھوکہ سے قتل کر دیا تھا، آپ نے ان پر ایک ماہ تک قنوت نازلہ پڑھی تھی، جو رکوع کے بعد پڑھی جاتی ہے، یہ وتر والی قنوت نہیں تھی، وتر والی قنوت میں تو افضل یہ ہے کہ رکوع سے پہلے پڑھی جائے، جائز رکوع کے بعد بھی ہے۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب التطبيق / حدیث: 1071
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج «صحیح البخاری/الوتر 7 (1003)، المغازي 28 (4094)، صحیح مسلم/المساجد 54 (677)، تحفة الأشراف: 1650) ، مسند احمد 3/116، 204، والحدیث أخرجہ: صحیح البخاری/الوتر 7 (1001)، الجنائز 40 (1300)، الجھاد 9 (2801)، 19 (2814)، 184 (3064)، الجزیة 8 (3170)، المغازي 28 (4088، 4092)، (4094، 4096)، الدعوات 58 (6394)، الاعتصام 16 (7341)، سنن ابی داود/الصلاة 345 (1443)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 120 (1184) ، مسند احمد 3/113، 115، 166، 167، 180، 184، 191، 204، 217، 232، 249، 261، سنن الدارمی/الصلاة 216 (1637) (صحیح)»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل