سنن نسائي : «باب: تصویر والے کپڑے کی جانب (رخ کر کے) نماز پڑھنے کا بیان۔»
کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: تصویر والے کپڑے کی جانب (رخ کر کے) نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي
كتاب القبلة — کتاب: قبلہ کے احکام و مسائل
بَابُ : الصَّلاَةِ إِلَى ثَوْبٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ — باب: تصویر والے کپڑے کی جانب (رخ کر کے) نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 762
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، قال : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، قال : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قالت : كَانَ فِي بَيْتِي ثَوْبٌ فِيهِ تَصَاوِيرُ فَجَعَلْتُهُ إِلَى سَهْوَةٍ فِي الْبَيْتِ ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : " يَا عَائِشَةُ أَخِّرِيهِ عَنِّي " ، فَنَزَعْتُهُ فَجَعَلْتُهُ وَسَائِدَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے گھر ایک کپڑا تھا جس میں تصویریں تھیں ، میں نے اسے گھر کے ایک روشندان پر لٹکا دیا تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرح ( رخ کر کے ) نماز پڑھتے تھے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عائشہ ! اسے میرے پاس سے ہٹا دو “ ، تو میں نے اسے اتار لیا ، اور اس کے تکیے بنا ڈالے ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب القبلة / حدیث: 762
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج «وقد أخرجہ: صحیح مسلم/اللباس 26 (2106)، (تحفة الأشراف: 17494)، مسند احمد 6/172، سنن الدارمی/الاستئذان 33 (2704)، ویأتی عند المؤلف في الزینة فی المجتبی 111 (برقم: 5356) (صحیح)»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل