سنن نسائي
كتاب الغسل والتيمم — کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل
بَابُ : الْعَمَلِ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْحَيْضِ — باب: حیض کے غسل کے طریقہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 427
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قال : حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قال : حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، قال : حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَيْفَ أَغْتَسِلُ عِنْدَ الطُّهُورِ ؟ قَالَ : " خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً فَتَوَضَّئِي بِهَا " . قَالَتْ : كَيْفَ أَتَوَضَّأُ بِهَا ؟ قَالَ : " تَوَضَّئِي بِهَا ، " قَالَتْ : كَيْفَ أَتَوَضَّأُ بِهَا ؟ قَالَتْ : ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَّحَ وَأَعْرَضَ عَنْهَا ، فَفَطِنَتْ عَائِشَةُ لِمَا يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : فَأَخَذْتُهَا وَجَبَذْتُهَا إِلَيَّ فَأَخْبَرْتُهَا بِمَا يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : اللہ کے رسول ! میں طہارت کے وقت کیسے غسل کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم مشک کا ایک پھاہا لو ، اور اس سے پاکی حاصل کرو “ ، اس نے کہا : میں اس سے کیسے پاکی حاصل کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس سے پاکی حاصل کرو “ ، اس نے ( پھر ) عرض کیا : میں اس سے کیسے پاکی حاصل کروں ؟ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبحان اللہ کہا ، اور اس سے اپنا رخ مبارک پھیر لیا ، عائشہ رضی اللہ عنہا اس بات کو سمجھ گئیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بتانا چاہ رہے تھے ، آپ کہتی ہیں : تو میں نے اسے پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو چاہ رہے تھے اسے بتایا “ ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الغسل والتيمم / حدیث: 427
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج «انظر حدیث رقم: 252 (صحیح)»