سنن نسائي : «باب: غسل جنابت کے وضو میں سر کا مسح نہ کرنے کا بیان۔»
کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: غسل جنابت کے وضو میں سر کا مسح نہ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي
كتاب الغسل والتيمم — کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل
بَابُ : تَرْكِ مَسْحِ الرَّأْسِ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْجَنَابَةِ — باب: غسل جنابت کے وضو میں سر کا مسح نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 422
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ ، قال : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ ابْنُ سَمَاعَةَ ، قال : أَنْبَأَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ ، وَاتَّسَقَتِ الْأَحَادِيثُ عَلَى هَذَا : " يَبْدَأُ فَيُفْرِغُ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الْإِنَاءِ فَيَصُبُّ بِهَا عَلَى فَرْجِهِ وَيَدُهُ الْيُسْرَى عَلَى فَرْجِهِ فَيَغْسِلُ مَا هُنَالِكَ حَتَّى يُنْقِيَهُ ، ثُمَّ يَضَعُ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى التُّرَابِ إِنْ شَاءَ ، ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى حَتَّى يُنْقِيَهَا ، ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ ثَلَاثًا وَيَسْتَنْشِقُ وَيُمَضْمِضُ وَيَغْسِلُ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، حَتَّى إِذَا بَلَغَ رَأْسَهُ لَمْ يَمْسَحْ وَأَفْرَغَ عَلَيْهِ الْمَاءَ " . فَهَكَذَا كَانَ غُسْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا ذُكِرَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غسل جنابت کے متعلق سوال کیا ، اس جگہ دونوں احادیث ( عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کی ) متفق ہو جاتی ہیں کہ آپ ( غسل ) شروع کرتے تو پہلے اپنے داہنے ہاتھ پر دو یا تین بار پانی ڈالتے ، پھر اپنا داہنا ہاتھ برتن میں داخل کرتے ، اس سے اپنی شرمگاہ پر پانی ڈالتے ، اور آپ کا بایاں ہاتھ شرمگاہ پر ہوتا ، تو جو گندگی وہاں ہوتی دھوتے یہاں تک کہ اسے صاف کر دیتے ، پھر اگر چاہتے تو بایاں ہاتھ مٹی پر ملتے ، پھر اس پر پانی بہا کر صاف کر لیتے ، پھر اپنے دونوں ہاتھ تین بار دھوتے ، ناک میں پانی ڈالتے ، کلی کرتے اور اپنا چہرہ اور دونوں بازووں تین تین مرتبہ دھوتے ، یہاں تک کہ جب اپنے سر کے پاس پہنچتے تو اس کا مسح نہیں کرتے ، اس کے اوپر پانی بہا لیتے ، تو اسی طرح جیسا کہ ذکر کیا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل ( جنابت ) ہوتا تھا ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الغسل والتيمم / حدیث: 422
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف 8247، 17787) (صحیح الإسناد)»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل