سنن نسائي : «باب: مشرک کو دفنانے کے بعد غسل کرنے کا بیان۔»
کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: مشرک کو دفنانے کے بعد غسل کرنے کا بیان۔
سنن نسائي
ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه — ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا
بَابُ : الْغُسْلِ مِنْ مُوَارَاةِ الْمُشْرِكِ — باب: مشرک کو دفنانے کے بعد غسل کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 190
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قال : حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قال : سَمِعْتُ نَاجِيَةَ بْنَ كَعْبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ أَبَا طَالِبٍ مَاتَ ، فَقَالَ : " اذْهَبْ فَوَارِهِ " ، قَالَ : إِنَّهُ مَاتَ مُشْرِكًا ، قَالَ : " اذْهَبْ فَوَارِهِ ، فَلَمَّا وَارَيْتُهُ رَجَعْتُ إِلَيْهِ ، فَقَالَ لِي : اغْتَسِلْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے : ابوطالب مر گئے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جاؤ انہیں گاڑ دو “ تو انہوں نے کہا : وہ شرک کی حالت میں مرے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جاؤ انہیں گاڑ دو “ ، چنانچہ جب میں انہیں گاڑ کر آپ کے پاس واپس آیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” غسل کر لو “ ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه / حدیث: 190
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج «سنن ابی داود/الجنائز70 (3214)، (تحفة الأشراف: 10287)، مسند احمد 1/97، 131، ویأتي عند المؤلف برقم: 2008 (صحیح)»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل