سنن نسائي : «باب: وضو ٹوٹے بغیر تازہ وضو کس طرح کرے؟»
کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: وضو ٹوٹے بغیر تازہ وضو کس طرح کرے؟
سنن نسائي
صفة الوضوء — ابواب: وضو کا طریقہ
بَابُ : صِفَةِ الْوُضُوءِ مِنْ غَيْرِ حَدَثٍ — باب: وضو ٹوٹے بغیر تازہ وضو کس طرح کرے؟
حدیث نمبر: 130
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ ، قال : حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، قال : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، قال : سَمِعْتُ النَّزَّالَ بْنَ سَبْرَةَ ، قال : رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ قَعَدَ لِحَوَائِجِ النَّاسِ ، " فَلَمَّا حَضَرَتِ الْعَصْرُ ، أُتِيَ بِتَوْرٍ مِنْ مَاءٍ فَأَخَذَ مِنْهُ كَفًّا فَمَسَحَ بِهِ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَرَأْسَهُ وَرِجْلَيْهِ ، ثُمَّ أَخَذَ فَضْلَهُ فَشَرِبَ قَائِمًا " . وَقَالَ : إِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَ هَذَا ، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ ، وَهَذَا وُضُوءُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبدالملک بن میسرہ کہتے ہیں کہ` میں نے نزال بن سبرہ سے سنا ، انہوں نے کہا کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ نے ظہر کی نماز پڑھی ، پھر لوگوں کی ضرورتیں پوری کرنے یعنی ان کے مقدمات نپٹانے کے لیے بیٹھے ، جب عصر کا وقت ہوا تو پانی کا ایک برتن لایا گیا ، آپ نے اس سے ایک ہتھیلی میں پانی لیا ، پھر اسے اپنے چہرہ ، اپنے دونوں بازو ، سر اور دونوں پیروں پر ملا ۱؎ ، پھر بچا ہوا پانی لیا اور کھڑے ہو کر پیا ، اور کہنے لگے کہ کچھ لوگ اسے ناپسند کرتے ہیں حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا ہے ، اور یہ ان لوگوں کا وضو ہے جن کا وضو نہیں ٹوٹا ہے ۔
وضاحت:
۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی باوضو ہو اور نماز کا وقت آ جائے، اور وہ ثواب کے لیے تازہ وضو کرنا چاہے تو تھوڑا سا پانی لے کر سارے اعضاء پر مل لے تو کافی ہو گا، پورا وضو کرنا اور ہر عضو کے لیے الگ الگ پانی لینا ضروری نہیں۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / صفة الوضوء / حدیث: 130
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج «صحیح البخاری/الأشربة 16 (5615، 5616) مختصراً، سنن ابی داود/فیہ 13 (3718)، سنن الترمذی/الشمائل 32 (209)، (تحفة الأشراف: 10293)، مسند احمد 1/78، 120، 123، 139، 144، 153، 159 (صحیح)»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل