سنن نسائي : «باب: سر کے مسح کا طریقہ۔»
کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: سر کے مسح کا طریقہ۔
سنن نسائي
صفة الوضوء — ابواب: وضو کا طریقہ
بَابُ : صِفَةِ مَسْحِ الرَّأْسِ — باب: سر کے مسح کا طریقہ۔
حدیث نمبر: 98
أَخْبَرَنَا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مَالِكٍ هُوَ ابْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ وَهُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى : هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ : نَعَمْ ، " فَدَعَا بِوَضُوءٍ ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ ثُمَّ ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´یحییٰ سے روایت ہے کہ` انہوں نے ( ان کے باپ عمارہ نے ) عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے کہا - ( وہ عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں ) کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے ؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا : جی ہاں ! چنانچہ انہوں نے پانی منگایا ، اور اپنے دائیں ہاتھ پر انڈیل کر اپنے دونوں ہاتھ دو دو بار دھوئے ، پھر تین بار کلی کی ، اور ناک میں پانی ڈالا ، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا ، پھر اپنے دونوں ہاتھ دو دو مرتبہ کہنیوں تک دھوئے ، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کا مسح کیا ، ان کو آگے لائے اور پیچھے لے گئے ، اپنے سر کے اگلے حصہ سے ( مسح ) شروع کیا ، پھر انہیں اپنی گدی تک لے گئے ، پھر انہیں واپس لے آئے یہاں تک کہ اسی جگہ لوٹا لائے جہاں سے شروع کیا تھا ، پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / صفة الوضوء / حدیث: 98
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 5308) (صحیح)»

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل