سنن نسائي
صفة الوضوء — ابواب: وضو کا طریقہ
بَابُ : غَسْلِ الْوَجْهِ — باب: چہرہ دھونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 92
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قال : أَتَيْنَا عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقَدْ صَلَّى فَدَعَا بِطَهُورٍ ، فَقُلْنَا : مَا يَصْنَعُ بِهِ وَقَدْ صَلَّى مَا يُرِيدُ إِلَّا لِيُعَلِّمَنَا ، " فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَطَسْتٍ فَأَفْرَغَ مِنَ الْإِنَاءِ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا مِنَ الْكَفِّ الَّذِي يَأْخُذُ بِهِ الْمَاءَ ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا وَيَدَهُ الشِّمَالَ ثَلَاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا وَرِجْلَهُ الشِّمَالَ ثَلَاثًا " . ثُمَّ قَالَ : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَعْلَمَ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَهُوَ هَذَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبد خیر کہتے ہیں کہ` ہم لوگ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ، آپ نماز پڑھ چکے تھے ، مگر آپ نے وضو کا پانی طلب کیا ، ہم لوگوں نے ( دل میں یا آپس میں ) کہا : وہ اسے کیا کریں گے ؟ وہ تو نماز پڑھ چکے ہیں ، ( ایسا کر کے ) وہ ہمیں صرف سکھانا چاہتے ہوں گے ، چنانچہ ایک برتن جس میں پانی تھا ، اور ایک طشت لایا گیا ، آپ نے برتن سے اپنے ہاتھ پر پانی انڈیلا اور اسے تین مرتبہ دھویا ، پھر جس ہتھیلی سے پانی لیتے تھے اسی سے تین مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا ، پھر چہرہ تین بار دھویا ، اور دایاں ہاتھ تین بار دھویا پھر بایاں ہاتھ تین بار اور اپنے سرکا ایک بار مسح کیا ، پھر دایاں پیر تین بار دھویا ، اور بایاں پیر تین بار دھویا ، پھر کہنے لگے : جسے خواہش ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ وضو معلوم کرے تو وہ یہی ہے ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / صفة الوضوء / حدیث: 92
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 10203) (صحیح)»