حدیث نمبر: 3604
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ , عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ , قَالَ : " أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَوَضَعْنَا لَهُ مَاءً يَتَبَرَّدُ بِهِ فَاغْتَسَلَ , ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِمِلْحَفَةٍ صَفْرَاءَ , فَرَأَيْتُ أَثَرَ الْوَرْسِ عَلَى عُكَنِهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، تو ہم نے آپ کے لیے پانی رکھا تاکہ آپ اس سے ٹھنڈے ہوں ، آپ نے اس سے غسل فرمایا ، پھر میں آپ کے پاس ایک پیلی چادر لے کر آیا ، ( اس کو آپ نے پہنا ) تو میں نے آپ کے پیٹ کی سلوٹوں پر ورس کا نشان دیکھا ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: ایک پیلا، خوشبودار پودا ہے جو یمن میں پایا جاتا ہے۔