کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: حجامت (پچھنا لگوانے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 3476
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ مِمَّا تَدَاوَوْنَ بِهِ خَيْرٌ , فَالْحِجَامَةُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہو اگر ان میں سے کسی میں خیر ہے تو پچھنے میں ہے “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: پچھنا لگوانے کے کافی فوائد ہیں، بالخصوص جب بدن میں خون کی کثرت ہو تو یہ نہایت مفید ہوتا ہے، اور بعض امراض میں اس سے اللہ تعالیٰ کے حکم سے فوراً آرام ہو جاتا ہے۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3476
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث «سنن ابی داود/الطب 3 ( 3857 ) ، ( تحفة الأشراف : 10511 ) ، وقد أخرجہ ، مسند احمد ( 2/242 ، 423 ) ( صحیح ) »
حدیث نمبر: 3477
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ , حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ , حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " مَا مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِمَلَإٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ , إِلَّا كُلُّهُمْ , يَقُولُ لِي : عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ بِالْحِجَامَةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” معراج کی رات میرا گزر فرشتوں کی جس جماعت پر بھی ہوا اس نے یہی کہا : محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! آپ پچھنے کو لازم کر لیں “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3477
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (2053), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 502
تخریج حدیث «سنن الترمذی/الطب 12 ( 2053 ) ، ( تحفة الأشراف : 6138 ) ، وقد أخرجہ : ( 1/354 ) ( صحیح ) » ( سند میں عباد بن منصور صدوق اور مدلس ہیں ، اور آخری عمر میں حافظہ میں تبدیلی پیدا ہو گئی تھی ، لیکن شواہد کی وجہ سے حدیث صحیح ہے ، ملاحظہ ہو : حدیث 3479 ، وحدیث ابن عمر فی مسند البزار و سلسلة الاحادیث الصحیحة ، للالبانی : 2263 )
حدیث نمبر: 3478
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى , حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نِعْمَ الْعَبْدُ الْحَجَّامُ , يَذْهَبُ بِالدَّمِ , وَيُخِفُّ الصُّلْبَ , وَيَجْلُو الْبَصَرَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پچھنا لگانے والا بہت بہتر شخص ہے کہ وہ خون نکال دیتا ہے ، کمر کو ہلکا اور نگاہ کو تیز کرتا ہے “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3478
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (2053), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 502
تخریج حدیث «سنن الترمذی/الطب 12 ( 2053 ) ، ( تحفة الأشراف : 2053 ) ( ضعیف ) » ( سند میں عباد بن منصور صدوق اور مدلس ہیں ، اور روایت عنعنہ سے کی ہے ، نیز آخری عمر میں حافظہ میں تبدیلی آ گئی تھی ، ترمذی نے حدیث کی تحسین کی ہے ، اور حاکم نے تصحیح ، اور ان کی موافقت ذہبی نے ایک جگہ ( 4؍212 ) کی ہے ، اور دوسری جگہ نہیں ( 4؍410 ) ، البانی صاحب نے اس کو ذہبی کا وہم بتایا ہے ، ملاحظہ ہو : سلسلة الاحادیث الضعیفة ، للالبانی : 2036 )
حدیث نمبر: 3479
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ , حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ , سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ , يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِمَلَإٍ , إِلَّا قَالُوا : يَا مُحَمَّدُ , مُرْ أُمَّتَكَ بِالْحِجَامَةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس رات معراج ہوئی میرا گزر فرشتوں کی جس جماعت پر ہوا اس نے کہا : ” محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اپنی امت کو پچھنا لگانے کا حکم دیں “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3479
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, جبارة وكثير بن سليم مجروحان, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 502
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 1448 ، ومصباح الزجاجة : 1211 ) ( صحیح ) » ( سند میں جبارہ اور کثیر بن سلیم ضعیف راوی ہیں ، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے ، ملاحظہ ہو : حدیث : 3478 )
حدیث نمبر: 3480
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ , أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ , أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحِجَامَةِ , " فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا طَيْبَةَ أَنْ يَحْجُمَهَا " , وَقَالَ : حَسِبْتُ أَنَّهُ كَانَ أَخَاهَا مِنَ الرِّضَاعَةِ أَوْ غُلَامًا لَمْ يَحْتَلِمْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پچھنا لگانے کی اجازت طلب کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطیبہ کو حکم دیا کہ وہ انہیں پچھنا لگائے ، جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ ابوطیبہ یا تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی بھائی تھے یا پھر نابالغ لڑکے ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: ورنہ اجنبی مرد کو آپ پچھنے لگانے کا کیسے حکم دیتے، اگرچہ ضرورت کے وقت بیماری کے مقام کو طبیب کا دیکھنا جائز ہے بیماری کے مقام کی طرف۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3480
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج حدیث «صحیح مسلم/السلام 26 ( 2206 ) ، سنن ابی داود/اللباس 35 ( 4105 ) ، ( تحفة الأشراف : 2909 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 3/350 ) ( صحیح ) »