حدیث نمبر: 3458
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ , حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ مِسْكِينٍ , حَدَّثَنَا ذَوَّادُ بْنُ عُلْبَةَ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ مُجَاهِدٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ : هَجَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَجَّرْتُ , فَصَلَّيْتُ , ثُمَّ جَلَسْتُ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ : " اشكمت درد ؟ " , قُلْتُ : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ : " قُمْ فَصَلِّ , فَإِنَّ فِي الصَّلَاةِ شِفَاءً " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار دوپہر کو چلے ، میں بھی چلا ، تو میں نے نماز پڑھی پھر بیٹھ گیا ، اتنے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے تو آپ نے فرمایا : ” «اشكمت درد» کیا پیٹ میں درد ہے “ ؟ میں نے کہا : ہاں ، اللہ کے رسول ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اٹھو اور نماز پڑھو ، اس لیے کہ نماز میں شفاء ہے “ ۔
حدیث نمبر: 3458M
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْقَطَّانُ , حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ , حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ , حَدَّثَنَا ذَوَّادُ بْنُ عُلْبَةَ , فَذَكَرَ نَحْوَهُ , وَقَالَ فِيهِ : " اشكمت درد " , يَعْنِي : تَشْتَكِي بَطْنَكَ بِالْفَارِسِيَّةِ , قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ : حَدَّثَ بِهِ رَجُلٌ لِأَهْلِهِ , فَاسْتَعْدَوْا عَلَيْهِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ایک روایت میں ہے کہ` آپ نے فارسی میں فرمایا ” «اشكمت درد» کیا تیرے پیٹ میں درد ہے “ ؟ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے فرمایا : ایک آدمی نے یہ حدیث اپنے خاندان والوں کو سنائی تو انہوں نے ( قاضی سے ) اس کی شکایت کر دی ۔ ( حدیث کے ضعیف ہونے کی طرف اشارہ ہے ) ۔