کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: مریض اگر کسی چیز کی خواہش کرے تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 3440
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ , حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ هُبَيْرَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو مَكِينٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا , فَقَالَ لَهُ : " مَا تَشْتَهِي ؟ " , فَقَالَ : أَشْتَهِي خُبْز بُرٍّ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ خُبْزُ بُرٍّ , فَلْيَبْعَثْ إِلَى أَخِيهِ " , ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا اشْتَهَى مَرِيضُ أَحَدِكُمْ شَيْئًا فَلْيُطْعِمْهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی عیادت فرمائی ، اور اس سے پوچھا : ” تمہارا کیا کھانے کا جی چاہتا ہے “ ؟ تو اس نے جواب دیا کہ گیہوں کی روٹی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے جس کے پاس گیہوں کی روٹی ہو ، وہ اپنے بھائی کے پاس بھیجے “ ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی مریض کسی چیز کی خواہش کرے تو وہ اسے کھلائے “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3440
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, انظر الحديث السابق (1439), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 500
تخریج حدیث «أنظر حدیث رقم : 1439 ، ( تحفة الأشراف : 6224 ، ومصباح الزجاجة : 1192 ) ( ضعیف ) » ( سند میں صفوان بن ھبیرہ لین الحدیث راوی ہیں )
حدیث نمبر: 3441
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ , حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَرِيضٍ يَعُودُهُ , قَالَ : " أَتَشْتَهِي شَيْئًا ؟ " , قَالَ : أَشْتَهِي كَعْكًا , قَالَ : " نَعَمْ , فَطَلَبُوا لَهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے ، اور اس سے پوچھا : ” کیا تمہارا جی کسی چیز کی خواہش رکھتا ہے “ ؟ جواب دیا : میرا جی کیک ( کھانے کو ) چاہتا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ٹھیک ہے ، پھر صحابہ نے اس کے لیے کیک منگوایا “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3441
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, انظر الحديث السابق (1440), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 500
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم : 1440 ( مصباح الزجاجة : 1193 ) ( ضعیف ) » ( سند میں یزید الرقاشی ضعیف راوی ہیں )