حدیث نمبر: 3118
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَجْلَانَ ، قَالَ : طُفْنَا مَعَ أَبِي عِقَالٍ فِي مَطَرٍ ، فَلَمَّا قَضَيْنَا طَوَافَنَا أَتَيْنَا خَلْفَ الْمَقَامِ ، فَقَالَ : طُفْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي مَطَرٍ ، فَلَمَّا قَضَيْنَا الطَّوَافَ أَتَيْنَا الْمَقَامَ ، فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ ، فَقَالَ لَنَا أَنَسٌ : " ائْتَنِفُوا الْعَمَلَ ، فَقَدْ غُفِرَ لَكُمْ ، هَكَذَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَطُفْنَا مَعَهُ فِي مَطَرٍ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´داود بن عجلان کہتے ہیں کہ` ہم نے ابوعقال ( ہلال بن زید ) کے ساتھ بارش میں طواف کیا ، جب ہم طواف کر چکے تو مقام ابراہیم کے پیچھے آئے ، تو انہوں نے کہا : میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ بارش میں طواف کیا ، جب ہم طواف کر چکے تو مقام ابراہیم پر آئے اور وہاں دو رکعتیں پڑھیں ، انس رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا : اب نئے سرے سے اپنے عمل کا حساب سمجھو کیونکہ تمہارے گناہ بخش دئیے گئے ، ایسے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا تھا ، اور ہم نے آپ کے ساتھ بارش میں طواف کیا تھا ۔