مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: حد کا نفاذ گناہ کا کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 2603
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَصَابَ مِنْكُمْ حَدًّا ، فَعُجِّلَتْ لَهُ عُقُوبَتُهُ ، فَهُوَ كَفَّارَتُهُ ، وَإِلَّا فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے اگر کوئی ایسا کام کرے جس سے حد لازم آئے ، اور اسے اس کی سزا مل جائے ، تو یہی اس کا کفارہ ہے ، ورنہ اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الحدود / حدیث: 2603
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
حدیث تخریج «صحیح مسلم/الحدود 10 ( 1709 ) ، ( تحفة الأشراف : 5090 ) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الایمان 11 ( 18 ) ، مناقب الانصار43 ( 3892 ) ، تفسیرسورةالممتحنة 3 ( 4894 ) ، الحدود 8 ( 6784 ) ، 14 ( 801 ) ، الاحکام 49 ( 7213 ) ، التوحید 31 ( 746 ) ، سنن الترمذی/الحدود 12 ( 1439 ) ، سنن النسائی/البیعة 9 ( 4166 ) ، مسند احمد ( 5/314 ، 321 ، 333 ) ، سنن الدارمی/السیر 17 ( 2497 ) ( صحیح ) »
حدیث نمبر: 2604
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَصَابَ فِي الدُّنْيَا ذَنْبًا فَعُوقِبَ بِهِ ، فَاللَّهُ أَعْدَلُ مِنْ أَنْ يُثَنِّيَ عُقُوبَتَهُ عَلَى عَبْدِهِ ، وَمَنْ أَذْنَبَ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ ، فَاللَّهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ فِي شَيْءٍ قَدْ عَفَا عَنْهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے دنیا میں کوئی گناہ کیا ، اور اسے اس کی سزا مل گئی ، تو اللہ تعالیٰ اس بات سے زیادہ انصاف پسند ہے کہ بندے کو دوبارہ سزا دے ، اور جو دنیا میں کوئی گناہ کرے ، اور اللہ تعالیٰ اس کے گناہ پر پردہ ڈال دے ، تو اللہ تعالیٰ کا کرم اس سے کہیں بڑھ کر ہے کہ وہ بندے سے اس بات پر دوبارہ مواخذہ کرے جسے وہ پہلے معاف کر چکا ہے “ ۔
وضاحت:
۱؎: گذشتہ صحیح حدیثوں سے پتلا چلا کہ حدود کے نفاذ سے گناہ کا کفارہ ہو جاتا ہے، محققین علماء کا یہی قول ہے، لیکن بعض علماء نے کہا کہ حد سے گناہ معاف نہیں ہوتا بلکہ گناہ کی معافی کے لئے توبہ درکار ہے اور اس کی کئی دلیلیں ہیں: ایک یہ کہ ڈکیتی میں اللہ تعالی نے فرمایا: «ذلك لهم خزي في الدنيا ولهم في الآخرة عذاب عظيم» (سورة المائدة: 33) یعنی حد دنیا کی رسوائی ہے، اور آخرت میں ان کو دردناک عذاب ہے ، دوسرے یہ کہ ایک روایت میں ہے: میں نہیں جانتا حدود کفارہ ہیں یا نہیں، تیسرے یہ کہ ابوامیہ مخزومی کی حدیث میں گزرا کہ آپ ﷺ نے جب چور کا ہاتھ کاٹا گیا تو اس سے کہا: اللہ سے استغفار کر اور توبہ کر ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الحدود / حدیث: 2604
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (2626), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 472
حدیث تخریج «سنن الترمذی/الإیمان 11 ( 2626 ) ، ( تحفة الأشراف : 10313 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 1/99 ، 159 ) ( ضعیف ) » ( سند میں حجاج بن محمد مصیصی ہیں ، جو بغداد آنے کے بعد اختلاط کا شکار ہو گئے ، اور ہارون بن عبد اللہ الحمال ان کے شاگرد بغدادی ہیں ، اس لئے ان کی روایت حجاج سے اختلاط کی وجہ سے ضعیف ہے )

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔