کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: امانت کے مال سے تجارت کرنے والا نفع کمائے تو اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2402
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَعْطَاهُ دِينَارًا يَشْتَرِي لَهُ شَاةً فَاشْتَرَى لَهُ شَاتَيْنِ فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَرَكَةِ . قَالَ : فَكَانَ لَوِ اشْتَرَى التُّرَابَ لَرَبِحَ فِيهِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک بکری خریدنے کے لیے ایک دینار دیا تو اس سے انہوں نے دو بکریاں خریدیں ، پھر ایک بکری کو ایک دینار میں بیچ دیا ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لے کر حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی ، راوی کہتے ہیں : ( اس دعا کی برکت سے ) ان ( عروۃ ) کا حال یہ ہو گیا کہ اگر وہ مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں نفع کماتے ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الصدقات / حدیث: 2402
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري, 2402ب: إسناده حسن
تخریج حدیث « صحیح البخاری/المناقب 28 ( 3640 ، 3641 ، 3642 ) ، سنن ابی داود/البیوع 28 ( 3384 ، 3385 ) ، سنن الترمذی/البیوع 34 ( 1258 ) ، ( تحفة الأشراف : 9898 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 4/375 ، 376 ) ( صحیح ) »
حدیث نمبر: 2402M
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ لِمَازَةُ بْنِ زَبَّارٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ ، قَالَ : قَدِمَ جَلَبٌ فَأَعْطَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا فَذَكَرَ نَحْوَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عروہ بن ابی الجعد بارقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` باہر سے بکنے کے لیے جانور آئے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ایک جانور خریدنے کے لیے ) مجھے ایک دینار دیا ، پھر راوی نے اسی طرح کی روایت ذکر کی ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الصدقات / حدیث: 2402M
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث « انظر ماقبلہ ( حسن ) ( ملاحظہ ہو : الإ رواء : 5/129 ) »