کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: «رطب» (تازہ کھجور) کو سوکھی کھجور کے بدلے بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2264
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَإِسْحَاق بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ ، أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ مَوْلًى لِبَنِي زُهْرَةَ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ اشْتِرَاءِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ ؟ ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ : أَيَّتُهُمَا أَفْضَلُ ، قَالَ : الْبَيْضَاءُ فَنَهَانِي عَنْهُ ، وَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ اشْتِرَاءِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ ، فَقَالَ : " أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ ؟ " ، قَالُوا : نَعَمْ ، فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´بنی زہرۃ کے غلام زید ابوعیاش کہتے ہیں کہ` انہوں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے پوچھا : سالم جَو کو چھلکا اتارے ہوئے جَو کے بدلے خریدنا کیسا ہے ؟ سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا : دونوں میں سے کون بہتر ہے ؟ کہا : سالم جو ، تو سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے اس سے روکا ، اور کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب تر کھجور کو خشک کھجور سے بیچنے کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” کیا تر کھجور سوکھ جانے کے بعد ( وزن میں ) کم ہو جاتی ہے ؟ لوگوں نے کہا : ہاں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب التجارات / حدیث: 2264
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث « سنن ابی داود/البیوع 18 ( 3359 ، 3360 ) ، سنن الترمذی/البیوع 14 ( 1225 ) ، سنن النسائی/البیوع 34 ( 4549 ) ، ( تحفة الأشراف : 3854 ) ، وقد أخرجہ : موطا امام مالک/البیوع 12 ( 22 ) ، مسند احمد ( 1/175 ، 179 ) ( صحیح ) »