حدیث نمبر: 2082
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُعَتِّبٍ ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ مَوْلَى بَنِي نَوْفَلٍ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ : عَنْ عَبْدٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَتَيْنِ ، ثُمَّ أُعْتِقَا يَتَزَوَّجُهَا ؟ ، قَالَ : " نَعَمْ ، فَقِيلَ لَهُ : عَمَّنْ ، قَالَ : قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ : لَقَدْ تَحَمَّلَ أَبُو الْحَسَنِ هَذَا صَخْرَةً عَظِيمَةً عَلَى عُنُقِهِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوالحسن مولی بنی نوفل کہتے ہیں کہ` عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس غلام کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو دو طلاق دے دی ہو پھر دونوں آزاد ہو جائیں ، کیا وہ اس سے نکاح کر سکتا ہے ؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا : ہاں ، کر سکتا ہے ، ان سے پوچھا گیا : یہ فیصلہ کس کا ہے ؟ تو وہ بولے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ کیا ۔ عبدالرزاق کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مبارک نے کہا : ابوالحسن نے یہ حدیث روایت کر کے گویا ایک بڑا پتھر اپنی گردن پہ اٹھا لیا ہے ۔