مرکزی مواد پر جائیں
17 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: معتکف اپنا سر دھو سکتا ہے اور کنگھی کر سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 1778
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُجَاوِرٌ ، فَأَغْسِلُهُ ، وَأُرَجِّلُهُ ، وَأَنَا فِي حُجْرَتِي ، وَأَنَا حَائِضٌ ، وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کی حالت میں مسجد سے اپنا سر میری طرف بڑھا دیتے تو میں اسے دھو دیتی اور کنگھی کر دیتی ، اس وقت میں اپنے حجرے ہی میں ہوتی ، اور حائضہ ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ہوتے ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ معتکف اعتکاف کی حالت میں اپنے بدن میں سے بعض اجزاء باہر نکال سکتا ہے، اور حجرے کا دروازہ مسجد کی طرف تھا تو آپ ﷺ مسجد کی اخیر میں بیٹھ جاتے ہوں گے اور سر مبارک حجرے کے اندر کر دیتے ہوں گے، اور ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا اس کو دھو دیتی ہوں گی،تو اس طرح ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا حجرے کے اندر رہتی ہوں گی ٕاور آپ ﷺ مسجد کے اندر۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الصيام / حدیث: 1778
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
حدیث تخریج « تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 17288 ) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الحیض 6 ( 301 ) ، الاعتکاف 4 ( 2021 ) ، اللباس 76 ( 5925 ) ، صحیح مسلم/الحیض 3 ( 297 ) ، سنن ابی داود/الصوم 79 ( 2468 ) ، سنن النسائی/الطہارة 176 ( 276 ) ، الحیض 21 ( 387 ) ، موطا امام مالک/الاعتکاف 1 ( 1 ) ، 7 ( 7 ) مسند احمد ( 6/32 ، 55 ، 86 ، 170 ، 204 ، سنن الدارمی/الطہارة 108 ( 1098 ) ، ( یہ حدیث مکرر ہے ، دیکھئے : 633 ) ( صحیح ) »

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔