مرکزی مواد پر جائیں
17 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: غم زدہ کی تعزیت کرنے والے کا ثواب۔
حدیث نمبر: 1601
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنِي قَيْسٌ أَبُو عُمَارَةَ مَوْلَى الْأَنْصَارِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " مَا مِنْ مُؤْمِنٍ يُعَزِّي أَخَاهُ بِمُصِيبَةٍ إِلَّا كَسَاهُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ مِنْ حُلَلِ الْكَرَامَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´محمد بن عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو کسی مصیبت میں تسلی دے ، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے عزت کا جوڑا پہنائے گا “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الجنائز / حدیث: 1601
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, قيس أبو عمارة: فيه لين (تقريب: 5598) ضعيف (التحرير 3/ 190), وللحديث شواهد ضعيفة, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 436
حدیث تخریج « ( ابو عمارہ قیس میں کلام ہے ، اور عبد اللہ بن أبی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم عن أبیہ عن جدہ میں جد ( دادا ) محمد بن عمر و بن حزم ہیں ، جن کو رویت حاصل ہے ، لیکن صرف صحابہ کرام سے ہی سماع ہے ، رسول اکرم ﷺ سے سماع نہیں ہے ، لیکن انس رضی اللہ عنہ کے شاہد سے تقویت پاکر یہ حسن ہے ، نیز ملاحظہ ہو : الإرواء : 764 ، وسلسلة الاحادیث الصحیحة ، للالبانی : 195 ، تراجع الألبانی : رقم : 55 ) »
حدیث نمبر: 1602
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ عَزَّى مُصَابًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کسی مصیبت زدہ کو تسلی دے ، تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا ( جتنا مصیبت زدہ کو ملے گا ) “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الجنائز / حدیث: 1602
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (1073), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 436
حدیث تخریج « سنن الترمذی/الجنائز 72 ( 1073 ) ، ( تحفة الأشراف : 9166 ) ( ضعیف ) » ( سند میںعلی بن عاصم ضعیف ہے ، ابن الجوزی نے اس حدیث کو الموضوعات میں داخل کیا ہے ، نیز ملاحظہ ہو : الإرواء : 765 )

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔