کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: غسل جنابت میں بدن کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 663
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنْبَأَنَا مُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَةٍ ، فَرَأَى لُمْعَةً لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ ، فَقَالَ : بِجُمَّتِهِ فَبَلَّهَا عَلَيْهَا " ، قَالَ إِسْحَاق فِي حَدِيثِهِ : " فَعَصَرَ شَعْرَهُ عَلَيْهَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کیا تو معمولی سی جگہ خشکی دیکھی ، تو اپنے بالوں سے اس مقام کو تر کر دیا ۔ اسحاق بن منصور نے اپنی حدیث میں کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنے بالوں کو نچوڑ کر تر کر دیا ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / أبواب التيمم / حدیث: 663
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف،, أبو علي الرحبي اسمه حسين بن قيس: أجمعوا علي ضعفه‘‘ متروك, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 402
تخریج حدیث « تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 6028 ، ومصباح الزجاجة : 251 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 1/243 ) ( ضعیف ) » ( سند میں ابو علی الرحبی حسین بن قیس ہیں جن کی حدیثیں بہت زیادہ منکر ہیں )
حدیث نمبر: 664
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إِنِّي اغْتَسَلْتُ مِنَ الْجَنَابَةِ وَصَلَّيْتُ الْفَجْرَ ، ثُمَّ أَصْبَحْتُ فَرَأَيْتُ قَدْرَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ كُنْتَ مَسَحْتَ عَلَيْهِ بِيَدِكَ أَجْزَأَكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور اس نے عرض کیا کہ میں نے غسل جنابت کیا ، اور فجر کی نماز پڑھی پھر جب صبح ہوئی تو میں نے دیکھا کہ بدن کے ایک حصہ میں ناخن کے برابر پانی نہیں پہنچا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تم اس پر اپنا گیلا ہاتھ پھیر دیتے تو کافی ہوتا “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / أبواب التيمم / حدیث: 664
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف جدًا, محمد بن عبيداللّٰه العرزمي: متروك, والحديث ضعفه البوصيري, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 402
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 10105 ، ومصباح الزجاجة : 252 ) ( ضعیف جدًا ) » ( سند میں سوید بن سعید صدوق ہیں ، اندھے ہونے کے بعد دوسروں سے احادیث کی بہت زیادہ تلقین قبول کرنے لگے ، حتی کہ ابن معین نے ان کو حلال الدم قرار دیا ، نیز محمد بن عبید اللہ العرزمی ضعیف اور متروک ہیں )