کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: حائضہ عورت نماز کی قضاء نہ پڑھے۔
حدیث نمبر: 631
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْهَا أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ ؟ قَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ : أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ ؟ " قَدْ كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ نَطْهُرُ وَلَمْ يَأْمُرْنَا بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک عورت نے ان سے پوچھا : کیا حائضہ نماز کی قضاء کرے گی ؟ انہوں نے کہا : کیا تو حروریہ ( خارجیہ ) ہے ؟ ۱؎ ہمیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حیض آتا تھا ، پھر ہم پاک ہو جاتے تھے ، آپ ہمیں نماز کی قضاء کا حکم نہیں دیتے تھے ۲؎ ۔
وضاحت:
۱؎: حروریہ: حروراء کی طرف منسوب ہے جو کوفہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے، یہ خوارج کے ایک گروہ کا نام ہے، یہ لوگ حیض کے مسئلہ میں متشدد تھے ان کا کہنا تھا کہ حائضہ روزے کی طرح نماز کی بھی قضا کرے گی، اسی وجہ سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس عورت سے کہا «أحرورية أنت» کیا تو حروریہ ہے یعنی تو بھی وہی عقیدہ رکھتی ہے جو حروری (خارجی) رکھتے ہیں۔ ۲؎: حائضہ پر نماز کی قضا نہیں ہے، لیکن روزہ کی قضا ہے، ابن منذر اور نووی نے اس پر امت کا اجماع نقل کیا ہے، نیز صحیحین میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک حدیث میں ہے کہ ہم کو روزے کی قضا کرنے کا حکم ہوتا، اور نماز کے قضا کرنے کا حکم نہیں ہوتا۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / أبواب التيمم / حدیث: 631
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: بخاري ومسلم
تخریج حدیث « صحیح البخاری/الحیض 20 ( 231 ) ، صحیح مسلم/الحیض 15 ( 335 ) ، سنن ابی داود/الطہارة 105 ( 262 ، 263 ) ، سنن الترمذی/الطہارة 97 ( 130 ) ، سنن النسائی/الحیض 17 ( 382 ) ، الصوم 36 ( 2320 ) ، ( تحفة الأشراف : 17964 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 6/32 ، 97 ، 120 ، 185 ، 231 ) ، سنن الدارمی/الطہارة 84 ( 800 ) ( صحیح ) »