کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: جنبی سے مصافحہ کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 534
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ لَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ جُنُبٌ فَانْسَلَّ ، فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ : " أَيْنَ كُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ " ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ فَكَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَكَ حَتَّى أَغْتَسِلَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمُؤْمِنُ لَا يَنْجُسُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ جنبی تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینے کے کسی راستے میں انہیں ملے ، تو وہ چپکے سے نکل لیے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو غائب پایا ، جب وہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” ابوہریرہ ! تم کہاں تھے ؟ “ ، کہا : اللہ کے رسول ! آپ سے ملاقات کے وقت میں جنبی تھا ، اور بغیر غسل کئے آپ کی محفل میں بیٹھنا مجھے اچھا نہیں لگا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مومن ناپاک نہیں ہوتا “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جنبی ہونے سے مومن کا جسم اس طرح ناپاک نہیں ہوتا کہ کوئی اسے ہاتھ سے چھولے تو ہاتھ ناپاک ہو جائے، بلکہ اس کی ناپاکی حکمی ہوتی ہے عینی نہیں۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطهارة وسننها / حدیث: 534
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: بخاري ومسلم
تخریج حدیث « صحیح البخاری/الغسل 23 ( 283 ) ، صحیح مسلم/الحیض 29 ( 371 ) ، سنن ابی داود/الطہارة 92 ( 231 ) ، سنن الترمذی/الطہارة 89 ( 121 ) ، سنن النسائی/الطہارة 172 ( 270 ) ، ( تحفة الأشراف : 14648 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 2/235 ، 282 ، 471 ) ( صحیح ) »
حدیث نمبر: 535
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ جَمِيعًا ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقِيَنِي وَأَنَا جُنُبٌ ، فَحِدْتُ عَنْهُ فَاغْتَسَلْتُ ، ثُمَّ جِئْتُ ، فَقَالَ : " مَا لَكَ " ، قُلْتُ : كُنْتُ جُنُبًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو آپ کی مجھ سے ملاقات ہو گئی اور میں جنبی تھا ، میں کھسک لیا ، پھر غسل کر کے حاضر خدمت ہوا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : تمہیں کیا ہو گیا تھا ؟ میں نے عرض کیا : میں جنبی تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمان ناپاک نہیں ہوتا “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: ان احادیث سے صاف ظاہر ہے کہ مسلمان نجس نہیں ہوتا، خواہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا، مردہ ہو یا زندہ، امام بخاری نے ایک روایت میں تعلیقاً یہ الفاظ بھی نقل فرمائے ہیں کہ مومن زندہ یا مردہ کسی صورت میں نجس نہیں ہوتا، اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بزرگوں کی محفلوں میں پاکی کے اہتمام کے ساتھ حاضر ہونا چاہیے، نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عالم یا استاذ اپنے شاگردوں کا حال پوچھے اور غیر حاضری کے اسباب دریافت کرے۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطهارة وسننها / حدیث: 535
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج حدیث « صحیح مسلم/الحیض 29 ( 372 ) ، سنن ابی داود/الطہارة 92 ( 230 ) ، سنن النسائی/الطہارة 172 ( 269 ) ، ( تحفة الأشراف : 3339 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 5/384 ، 402 ) ( صحیح ) »