کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی کے استعمال کی رخصت کا بیان۔
حدیث نمبر: 370
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَفْنَةٍ ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَغْتَسِلَ ، أَوْ يَتَوَضَّأَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا ، قَالَ : " الْمَاءُ لَا يُجْنِبُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے کسی نے لگن سے غسل کیا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، اور اس بچے ہوئے پانی سے غسل یا وضو کرنا چاہا تو وہ بولیں : اے اللہ کے رسول ! میں ناپاک تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پانی ناپاک نہیں ہوتا “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی جنبی مرد یا عورت اگر برتن میں ہاتھ دھو کر یا ہاتھ وغیرہ ڈال دیں یا اس میں سے نکال کر استعمال کریں تو باقی پانی ناپاک نہیں ہوتا، اس سے معلوم ہوا کہ عورت کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے وضو اور غسل جائز ہے تو وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو بدرجہ اولیٰ جائز ہے۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطهارة وسننها / حدیث: 370
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, سنن أبي داود (68) ترمذي (65) نسائي (326), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 391
تخریج حدیث «سنن ابی داود/الطہارة 35 ( 68 ) ، سنن الترمذی/الطہارة 48 ( 65 ) ، سنن النسائی/المیاة ( 326 ) ، ( تحفة الأشراف : 6103 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 1/235 ، 284 ، 308 ، 337 ) ، سنن الدارمی/الطہارة 57 ( 762 ) ( صحیح ) »
حدیث نمبر: 371
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : " أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَتْ مِنْ جَنَابَةٍ ، فَتَوَضَّأَ ، أَوِ اغْتَسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے کسی نے غسل جنابت کیا ، پھر ان کے بچے ہوئے پانی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو یا غسل کیا ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطهارة وسننها / حدیث: 371
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف, انظر الحديث السابق (370), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 391
تخریج حدیث «انظر ما قبلہ ( صحیح ) »
حدیث نمبر: 372
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ بِفَضْلِ غُسْلِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطهارة وسننها / حدیث: 372
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, سلسلة سماك عن عكرمة: ضعيفة, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 391
تخریج حدیث «تفرد بہ ، ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 18071 ، ومصباح الزجاجة : 154 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 6/330 ) ( صحیح ) » ( سند میں شریک القاضی ضعیف ہیں ، اور سماک کی عکرمہ سے روایت میں اضطراب ہے ، لیکن دونوں کی متابعت موجود ہے ، اس لئے کہ حاکم نے مستدرک ( 1/159 ) میں اس حدیث کو محمد بن بکر سے ، اور انہوں نے شعبہ سے ، اورشعبہ نے سماک سے روایت کیا ہے ، اور شعبہ اپنے مشائخ سے صرف صحیح احادیث ہی روایت کرتے ہیں ، اس لئے یہ حدیث صحیح ہے ، ملاحظہ ہو : فتح الباری ( 1/300 ) ، نیز محمد بن بکر نے شریک کی متابعت کی ہے۔