حدیث نمبر: 5187
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، " أَنَّهُ ذَهَبَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنِ أَبِيهِ ، فَدَقَقْتُ الْباب ، فَقَالَ : مَنْ هَذَا ؟ قُلْتُ : أَنَا , قال : أَنَا أَنَا كَأَنَّهُ كَرِهَهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` وہ اپنے والد کے قرضے کے سلسلے میں گفتگو کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے ، تو میں نے دروازہ کھٹکھٹایا ، آپ نے پوچھا : کون ہے ؟ میں نے کہا : ” میں ہوں “ آپ نے فرمایا : ” میں ، میں “ ( کیا ؟ ) گویا کہ آپ نے ( اس طرح غیر واضح جواب دینے ) کو برا جانا ۔