مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثسنن ابي داودابوابباب: قبر گہری کھودنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3215
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَهُمْ ، عَنْ حُمَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ هِلَالٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : جَاءَتِ الْأَنْصَارُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ ، فَقَالُوا : " أَصَابَنَا قَرْحٌ ، وَجَهْدٌ ، فَكَيْفَ تَأْمُرُنَا ؟ ، قَالَ : احْفِرُوا ، وَأَوْسِعُوا ، وَاجْعَلُوا الرَّجُلَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي الْقَبْرِ ، قِيلَ : فَأَيُّهُمْ يُقَدَّمُ ؟ ، قَالَ : أَكْثَرُهُمْ قُرْآنًا ، قَالَ : أُصِيبَ أَبِي يَوْمَئِذٍ عَامِرٌ بَيْنَ اثْنَيْنِ ، أَوْ قَالَ : وَاحِدٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` غزوہ احد کے دن انصار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ہم زخمی اور تھکے ہوئے ہیں آپ ہمیں کیسی قبر کھودنے کا حکم دیتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کشادہ قبر کھودو اور ایک قبر میں دو دو تین تین آدمی رکھو “ ، پوچھا گیا : آگے کسے رکھیں ؟ فرمایا : ” جسے قرآن زیادہ یاد ہو “ ۔ ہشام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میرے والد عامر رضی اللہ عنہ بھی اسی دن شہید ہوئے اور دو یا ایک آدمی کے ساتھ دفن ہوئے ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الجنائز / حدیث: 3215
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (1703), أخرجه الترمذي (1713 وسنده صحيح) ورواه ابن ماجه (1560 وسنده صحيح) حميد بن ھلال صرح بالسماع عند أحمد (1/20)
حدیث تخریج « سنن الترمذی/الجھاد 33 (1713)، سنن النسائی/الجنائز 86 (2012)، 87 (2013)،90 (2017)، 91 (2020)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 41 (1560)، (تحفة الأشراف: 11731، 18676)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/19،20) (صحیح) »
حدیث نمبر: 3216
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ يَعْنِي الْأَنْطَاكِيَّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاق يَعْنِي الْفَزَارِيَّ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ زَادَ فِيهِ ، وَأَعْمِقُوا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس سند سے بھی حمید بن ہلال سے اسی طریق سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` اس میں اتنا زیادہ ہے کہ : ” خوب گہری کھودو “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الجنائز / حدیث: 3216
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, انظر الحديث السابق (3215)
حدیث تخریج « انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 11731، 18676) (صحیح) »
حدیث نمبر: 3217
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ هِلَالٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ ، بِهَذَا الْحَدِيثِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سعد بن ہشام بن عامر سے` یہی حدیث مروی ہے ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الجنائز / حدیث: 3217
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: صحيح, انظر الحديث السابق (3215)
حدیث تخریج « انظر حدیث رقم : (3215)، (تحفة الأشراف: 11731، 18676) (صحیح) »

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔