کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: سورۃ الم تنزیل میں سجدہ کرنا۔
حدیث نمبر: 1068
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْجُمُعَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ الم { 1 } تَنْزِيلُ سورة السجدة آية 0-1 السَّجْدَةُ وَ هَلْ أَتَى عَلَى الإِنْسَانِ سورة الإنسان آية 1 " .
مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن یوسف فریابی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، انہوں نے سعد بن ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف سے بیان کیا ، ان سے عبدالرحمٰن بن ہرمز اعرج نے ، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں «الم تنزيل‏ السجدة» اور «هل أتى على الإنسان‏» ( سورۃ دھر ) پڑھا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب سجود القرآن / حدیث: 1068
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة