کتب حدیثسنن ابي داودابوابباب: دشمن سے مڈبھیڑ کے وقت خاموش رہنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 2656
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ، قَالَ : كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُونَ الصَّوْتَ عِنْدَ الْقِتَالِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´قیس بن عباد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قتال کے وقت آواز ۱؎ ناپسند کرتے تھے ۔
وضاحت:
۱؎: دوران قتال آواز کرنے سے مراد مجاہدین کا آپس میں ایک دوسرے کو بآواز بلند نام لے کر پکارنا یا ایسے الفاظ سے پکارنا ہے جس سے وہ فخر و غرور میں مبتلا ہو جائیں، اسے صحابہ ناپسند کرتے تھے۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الجهاد / حدیث: 2656
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح موقوف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, قتادة و الحسن البصري عنعنا, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 97
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9128) (صحیح) »
حدیث نمبر: 2657
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ هَمَّامٍ ، حَدَّثَنِي مَطَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ ذَلِكَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوبردہ رضی اللہ عنہ اپنے والد ( ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ) سے` اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الجهاد / حدیث: 2657
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, انظر الحديث السابق (2656), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 97
تخریج حدیث « انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 9128) (ضعیف) » (سابقہ حدیث میں ہشام دستوائی نے اسے قیس بن عباد کا قول روایت کیا ہے مطر صدوق راوی ہیں لیکن علماء نے انہیں کثیر الخطا قرار دیا ہے)