حدیث نمبر: 2632
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَالَ : " اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَنَصِيرِي بِكَ أَحُولُ وَبِكَ أَصُولُ وَبِكَ أُقَاتِلُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ کرتے تو فرماتے : «اللهم أنت عضدي ونصيري بك أحول وبك أصول وبك أقاتل» ” اے اللہ ! تو ہی میرا بازو اور مددگار ہے ، تیری ہی مدد سے میں چلتا پھرتا ہوں ، اور تیری ہی مدد سے میں حملہ کرتا ہوں ، اور تیری ہی مدد سے میں قتال کرتا ہوں “ ۔