حدیث نمبر: 2048
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَتَزَوَّجْتَ ؟ " قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : " بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا " ، فَقُلْتُ : " ثَيِّبًا " ، قَالَ : " أَفَلَا بِكْرٌ تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ ؟ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” کیا تم نے شادی کر لی ؟ “ میں نے کہا : ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کنواری سے یا غیر کنواری سے ؟ “ میں نے کہا غیر کنواری سے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کنواری سے کیوں نہیں کی تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی “ ۔