کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: عبد اللہ بن عدی بن خیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے انہیں بتایا کہ
حدیث نمبر: 676
قَالَ الشَّافِعِيُّ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامٍ، يَعْنِي: ابْنَ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ: أَنَّ رَجُلَيْنِ أَخْبَرَاهُ: أَنَّهُمَا أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَاهُ مِنَ الصَّدَقَةِ فَصَعَّدَ فِيهِمَا وَصَوَّبَ، وَقَالَ: "إِنْ شِئْتُمَا وَلَا حَظَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ، وَلَا لِذِي قُوَّةٍ مُكْتَسِبٍ" .
حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن عدی بن خیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے انہیں بتایا کہ وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے آپ ﷺ سے صدقہ کے مال سے سوال کیا۔ آپ ﷺ نے ان دونوں کو اوپر سے نیچے تک دیکھا اور فرمایا: ”اگر تم چاہو (تو میں دے دیتا ہوں) مگر صدقہ میں نہ مالدار کا حصہ ہے اور نہ ہی طاقتور کما لینے والے کا۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 676
تخریج حدیث صحيح اخرجه ابوداود، الزكاة، باب من يعطى من الصدقة وحد الغنى (1633) والنسائي، الزكاة، باب مسألة القوى المكتسب (2599)۔