کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ نے نبی ﷺ کے صحابہ کرام رضی
حدیث نمبر: 639
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ: أَنَّ أَبَاهُ دَعَا نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْوَلِيمَةِ فَأَتَاهُ فِيهِمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَأَحْسَبُهُ قَالَ: فَبَارَكَ وَانْصَرَفَ.
حافظ محمد فہد
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ نے نبی ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک جماعت کو ولیمہ کی دعوت دی، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تشریف لائے ان میں ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ راوی کہتے ہیں، میرا خیال ہے کہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے برکت کی دعا دی اور واپس چلے گئے۔