کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: سیدہ حفصہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتی
حدیث نمبر: 636
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الْحَدِيثَ الَّذِي رَوَيْتُ عَنْ حَفْصَةَ، وَعَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمَا أَصْبَحَتَا صَائِمَتَيْنِ فَأُهْدِيَ لَهُمَا شَيْءٌ، فَأَفْطَرَتَا، فَذَكَرَتَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "صُومَا يَوْمًا مَكَانَهُ" . قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: فَقُلْتُ لَهُ: أَسَمِعْتَهُ مِنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ؟ فَقَالَ: لَا إِنَّمَا أَخْبَرَنِيهِ رَجُلٌ بِبَابِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ أَوْ رَجُلٌ مِنْ جُلَسَاءِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ.
حافظ محمد فہد
سیدہ حفصہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ ان دونوں (حفصہ اور عائشہ رضی اللہ عنہما ) نے صبح اس حالت میں کی کہ دونوں روزہ سے تھیں۔ دن کے وقت ان دونوں کو کوئی چیز ہدیہ کی گئی تو ان دونوں نے روزہ افطار کیا اور یہ بات نبی ﷺ سے ذکر کی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم دونوں کسی دوسرے دن آج کے روزہ کی قضا کرو۔“ ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے ابن شہاب رحمہ اللہ سے کہا : کیا آپ نے یہ بات عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے سنی؟ تو انہوں نے کہا : نہیں بلکہ مجھے یہ بات عبدالملک بن مروان کے دروازے پر کھڑے ایک آدمی نے یا عبدالملک بن مروان کی مجلس سے ایک آدمی نے بتلائی ہے۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 636
تخریج حدیث حديث ضعيف لا نقطاعه بين الزهرى وعائشه اخرجه مالك في الموطا الصيام، باب قضاء التطوع والنسائي في الكبرى (98) ، (97) ، (3296) والبيهقي، (4/ 279)۔