کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: فاطمہ بنت حسین سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے علی رضی اللہ عنہ کے پاس رمضان کی پہلی
حدیث نمبر: 612
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أُمِّهِ ابْنَةِ حُسَيْنٍ: أَنَّ رَجُلًا شَهِدَ عِنْدَ عَلِيٍّ عَلَى رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ، فَصَامَ وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَصُومُوا. وَقَالَ: أَصُومُ يَوْمًا مِنْ شَعْبَانَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُفْطِرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ. وَقَالَ الشَّافِعِيُّ بَعْدُ: لَا يَجُوزُ عَلَى رَمَضَانَ إِلَّا شَاهِدَانِ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الصِّيَامِ.
حافظ محمد فہد
فاطمہ بنت حسین سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے علی رضی اللہ عنہ کے پاس رمضان کی پہلی رات کے چاند کو دیکھنے کی گواہی دی تو انہوں نے روزہ رکھا اور میرے خیال کے مطابق انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا، اور فرمایا: میں شعبان کے ایک دن کا روزہ رکھوں یہ بات مجھے رمضان کے ایک دن کے روزے کو چھوڑنے سے زیادہ پسند ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے بعد میں فرمایا: رمضان کا روزہ رکھنے کے لیے دو آدمیوں کی (چاند دیکھنے کی) شہادت ضروری ہے۔