کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے نبی ﷺ سے بیان کیا کہ سورج کو گرہن لگا
حدیث نمبر: 544
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ الشَّمْسَ كَسَفَتْ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَوَصَفَتْ صَلَاتَهُ رَكْعَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ رَكْعَتَيْنِ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے نبی ﷺ سے بیان کیا کہ سورج کو گرہن لگا تو رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کی نماز کا طریقہ بیان کیا کہ آپ نے دو رکعتیں پڑھیں اور ہر رکعت میں دو رکوع کیے۔