کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: عبد الله بن واقد بن عبد الله سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے
حدیث نمبر: 509
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرَةَ فَقَالَتْ: صَدَقَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ: دَفَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الْأَضْحَى فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "ادَّخِرُوا لِثَلَاثٍ، وَتَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ" . قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَفِعُونَ مِنْ ضَحَايَاهُمْ يُجْمِلُونَ مِنْهَا الْوَدَكَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الْأَسْقِيَةَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "وَمَا ذَاكَ؟" أَوْ كَمَا قَالَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُهِيتُ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ حَضْرَةَ الْأَضْحَى، فَكُلُوا وَادَّخِرُوا وَتَصَدَّقُوا" .
حافظ محمد فہد
عبد الله بن واقد بن عبد الله سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا۔ عبد الله بن ابی بکر کہتے ہیں میں نے یہ بات عمرہ کے سامنے بیان کی تو انہوں نے کہا عبد اللہ بن واقد نے درست کہا۔ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دیہاتیوں میں سے کچھ لوگ قربانی کے موقع پر (مدینہ ) آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین دن کے لیے ذخیرہ کرو اور باقی صدقہ کردو۔“ عائشہ بیان فرماتی ہیں اس کے بعد کہا گیا اے اللہ کے رسول لوگ اپنی قربانیوں سے فائدہ حاصل کرتے تھے، اس کی چربی جمع کرتے ، اور اس سے مشکیزے بناتے تھے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تو اب کیا ہوا؟“ یا آپ نے اسی طرح کہا، صحابہ نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ آپ نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تم کو قربانیوں کا گوشت کھانے سے اس لیے منع کیا تھا کہ کچھ لوگ باہر سے قربانی کے موقع پر آئے تھے ، اب کھاؤ، ذخیرہ کرو اور صدقہ بھی کرو۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 509
تخریج حدیث اخرجه مسلم، الأضاحي، باب بيان ما كان من النهي عن أكل لحوم الأضاحي بعد ثلاث ..... الخ (1971)۔