کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو ایوب انصاری اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما نے
حدیث نمبر: 487
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَمَرَا مَرْوَانَ أَنْ يُكَبِّرَ فِي صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ سَبْعًا وَخَمْسًا.
حافظ محمد فہد
عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو ایوب انصاری اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما نے مروان کو حکم دیا کہ وہ نماز عیدین کی پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیرات کہے۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 487
تخریج حدیث اسنادہ ضعیف، لضعف شیخ الشافعی، اخرجـہ البیہقی فی معرفۃ السنن والآثار (1899)۔