کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے زمانے میں
حدیث نمبر: 483
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى لَا نُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى نَأْتِيَ الْمُصَلَّى، وَإِذَا رَجَعْنَا مَرَرْنَا بِالْمَسْجِدِ فَصَلَّيْنَا فِيهِ.
حافظ محمد فہد
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے زمانے میں عید الفطر اور عید الاضحی کے دن مسجد میں (نماز فجر کے بعد) نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ عید گاہ آتے، اور جب عید گاہ سے واپس لوٹتے تو مسجد کے پاس سے گزرتے اور اس میں نماز پڑھتے۔