کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ وہ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف صبح کو
حدیث نمبر: 477
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يَغْدُو إِلَى الْمُصَلَّى يَوْمَ الْفِطْرِ إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَيُكَبِّرُ بِالْمُصَلَّى حَتَّى إِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ تَرَكَ التَّكْبِيرَ. أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْعِيدَيْنِ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ وہ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف صبح کو اس وقت جاتے جب سورج طلوع ہو جاتا، وہ عید گاہ میں تکبیرات کہتے یہاں تک کہ جب امام بیٹھ جاتے تو تکبیرات ختم کر دیتے۔