کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: ابو حازم سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ انہوں نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے
حدیث نمبر: 470
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: سَأَلُوا سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ مِنْبَرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: مَا بَقِيَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، مِنْ أَثْلِ الْغَابَةِ، عَمِلَهُ لَهُ فُلَانٌ مَوْلَى فُلَانَةَ، وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ صَعِدَ عَلَيْهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَكَبَّرَ، ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ نَزَلَ الْقَهْقَرَى ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ صَعِدَ فَقَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ نَزَلَ الْقَهْقَرَى ثُمَّ سَجَدَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ.
حافظ محمد فہد
ابو حازم سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ انہوں نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ نبی ﷺ کا منبر کس چیز سے بنا ہوا تھا؟ سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”زندہ لوگوں میں سے مجھ سے بڑھ کر یہ کوئی بھی نہیں جانتا، وہ غابہ کے جھاؤ سے بنا تھا۔ فلاں عورت کے آزاد کردہ فلاں غلام نے بنایا تھا اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جب آپ ﷺ اس پر تشریف فرما ہوئے تو آپ ﷺ نے قبلہ کی طرف منہ کیا، پھر تکبیر کہی، پھر قرآت کی، پھر رکوع کیا، پھر پیچھے کو اترے اور سجدہ کیا، پھر منبر پر تشریف لے گئے اور قرآت کی، پھر رکوع کیا، پھر نیچے کو اتر کر سجدہ کیا۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 470
تخریج حدیث اخرجه البخاري، الجمعة ، باب الخطبة على المنبر (917) ومسلم، المساجد، باب جواز الخطوة والخطوتين في الصلاة وأنه لا كراهة ذلك ..... الخ (544)۔